ے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی،شہری ہجوم والی جگہوں پر احتیاط کریں اور ماسک پہنیں ،این آئی ایچ

اسلام آباد (آن لائن)قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شہری ہجوم والی جگہوں پر احتیاط کریں اور ماسک پہنیں۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے اعلامیے کے مطابق ہجوم والی جگہوں پر شہری سماجی فاصلے کا خیال رکھیں،پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کی اہل 85 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ شہرِ اقتدار میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 06 فیصد ہو گئی ہے، اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 971 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 20 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔