اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کا صدر پارلیمان کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، عارف علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتاریں اور صدر کی ٹوپی پہنیں،منگل کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کیس میں پھر پیش ہوئے ہیں، کیسز پر الزامات لگائے گئے مگر ثابت کچھ نہیں ہو رہا،صدر صاحب سے گزارش ہے کہ نیب کا ریکارڈ منگوا لیں، کون سے ملزمان کو نیب نے مجرم ٹھہرایا ہو اور عدالتوں سے سزا دلوا سکے ہوں، جاوید اقبال کو بلا کر پوچھیں کہ چار سالوں میں کیسز میں کیا پیش رفت ہوئی، 4 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی مگر کیسز کا فیصلہ اور جرم ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نیب رہے گا ملک نہیں چل سکتا اور نیب کے ذریعے سیاسی جوڑ توڑ ہوتا رہے گا،صدر بتائیں اگر نیب ترامیم آئین اور قانون کے مطابق نہ ہوئی ہوں، اپنی حکومت میں نیب کے ہر قانون پر دستخط ہوتے رہے مگر ہمارے دور میں ہر قانون مسترد کر رہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جا رہا ہے اور کافی حد تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا گیا ہے،سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کو اگر سیکیورٹی تھرٹ آیا ہے تو حکومت مقابلہ کرے گی، عمران خان کو اقتدار جانے کے بعد یہ خیالات آ رہے ہیں، سابقہ وزیراعظم کو اتنی سیکیورٹی نہیں دی گئی جتنی عمران خان کو دی جا رہی ہے اور رانا ثنا اللہ صاحب عمران خان پر منشیات نہیں ڈالیں گے۔
Load/Hide Comments



