اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ا یاز صادق نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے دوسری مرتبہ الیکشن اور نیب قوانین پر دستخط نہ کرکے پی ٹی آئی کے کارکن ہونے کا کردارادا کیاہے۔اب امید ہے کہ سپیکر آفس کی طرف سے دونوں قوانین کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری ہوجائے گا،ہم پی ٹی آئی کو پہلے کی طرح دعوت دیتے ہیں گالیاں بہت دے لیں اب آئیں ایوان میں بیٹھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 8 منٹ کی تاخیر سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں شروع ہوا۔بجٹ بحث کے آغاز سے پہلے وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا کہ اپنی کرسی کی خاطر عمران خان نے پارلیمان کی دھجیاں بکھیریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس گفتگو میں پاکستان ٹوٹنے اور فوج کے حوالے سے بات کی تھی اس پر اسپیکر قومی اسمبلی ان کے خلاف کاروائی کیلئے خط لکھیں،عمران خان کنپٹی پر پستول رکھ کر الیکشن نہیں لیسکتے ہم انہیں پہلے کی طرح دعوت دیتے ہیں گالیاں بہت دے لیں اب آئیں ایوان میں بیٹھیں، ایاز صادق نے کہا کہ صدر مملکت نے دوسری مرتبہ الیکشن اور نیب قوانین پر دستخط نہ کرکے پی ٹی آئی کے کارکن کا کردارادا کیا اب امید ہیکہ سپیکر آفس کی طرف سے دونوں قوانین پر نوٹیفیکیشن جاری ہوجائے گاچوہدری حسین الہی رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ق نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ آج پٹرول ستر روپے لٹر ہوگیا ہیاب کیوں کسی کا ضمیر کیوں نہیں جاگ رہا اب مہنگائی مارچ کرنے والوں کو شرم نہیں آتی آج مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے والی پی ٹی آئی پر تشدد کیا جارہا ہے بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اسلام آباد تک مارچ کیا انہیں کسی نے روکا؟مولانا فضل الرحمن آئے کسی نے روکا مریم نواز مہنگائی مارچ لیکر اسلام آباد آئیں کیا کسی نے روکا؟عوام نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں عوام کسی غیر ملکی طاقت کے پروردہ لوگوں کے پیچھے نہیں چلیں گے۔یہ حکومت ریاست کے اداروں اور مہنگائی کے خلاف بات کرنے والی پی ٹی آئی کو لڑانا چاہتے ہیں پاکستان کے عوام بخوبی سمجھتے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے مولاناعبدلاکبرچترالی نے کہا کہ چترال میں بجلی کی لائنز پر کنڈی ڈالنے کا مسئلہ نہیں ہے چترال میں لوگ بجلی کا بل بھی سو فیصد ادا کرتے ہیں اور چترال بجلی بھی بنا کر سسٹم کو دیتا ہے چترال کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مکمل استثنیٰ دینا چاہیے لیکن وہاں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments



