چھوٹے کاشتکاروں کو اخوت کی طرز پر آسان اور بلاسود قرضے کی فراہمی، وزیر اعلی پنجاب نے جامع پلان طلب کر لیا

لاہور (آن لائن)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے چھوٹے کاشتکاروں کو اخوت کی طرز پر آسان اور بلاسود قرضے دینے کی لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔اس سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہناتھاکہ اس ضمن میں بینک آف پنجاب سے بھی مشاورت کی جائے۔کاشتکاروں کا استحصال روکنے کے لئے پنجاب بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کی تشکیل نو کا بھی فیصلہ کیا گیا اور آکشن سپروائزری عملے کے فی الفور رد و بدل کابھی فیصلہ ہوا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ مارکیٹ کمیٹیوں میں بہترین ہیومن ریسورس کو انڈکٹ کیا جائے۔حمزہ شہباز نے زراعت کے سیکرٹری سے سوال کیا کہ ایگری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی کیا کارکردگی ہے؟وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے زرعی ریسرچ اداروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی حمزہ شہباز کا کہناتھاکہ زرعی شعبے میں ریسرچ کے بغیر پیداوار میں اضافہ محض خواب ہے۔زرعی ریسرچ اداروں نے گزشتہ برسوں جو کام کیا ہے، اس کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ان اداروں میں نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات بھی لی۔فصلوں کی انشورنس کا پلان بھی تیار کیا جائے۔آنے والے دنوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پر قابو پانے کیلئے امپورٹ کے لئے بر وقت اقدامات کئے جائیں۔سجلاس میں ٹماٹر، پیاز اور دیگر اشیاء ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر عوام تک فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے لاہور سمیت پنجاب کی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات اور دیگر سہولتوں کے بارے رپورٹ بھی طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ کاکہناتھاکہ تاریخ کے ساتھ وڈیو اور تصاویر آج رات تک وزیر اعلی آفس بھجوائیں۔منڈیوں میں کاروبار کرنے والوں کے لیے سہولتیں بہتر بنائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں سبزیوں کی پیداوار اور طلب کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آڑھتی کے رول کو کم کرنے پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں صوبائی وزیر سردار اویس لغاری، ایم پی اے بلال یاسین، پولیٹیکل اسسٹنٹس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہورڈویڑن اور اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔