بنگلہ دیش نے پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو اپنا نیا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا

کراچی(آن لائن) بنگلہ دیش نے پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو اپنا نیا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشتاق اس ماہ کے آخر میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کی کوچنگ شروع کریں گے۔مشتاق احمد ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔