ہیڈکوچ اظہر محمود نے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کوجوائن کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے ہیڈکوچ اظہر محمود نے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کو جوائن کرلیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ ٹی ٹو?نٹی میچوں کی سیریز کیل?ے اظہر محمود کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اظہر محمود انگلینڈ سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل پہنچے جس کے بعد وہ قومی اسکواڈ کو ٹریننگ سیشن کروا?یں گے۔ پی سی بی نے اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ اظہر محمود نے اس سے قبل پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2016 سے2019 کے دوران بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سر انجام دی تھی۔ دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن شیڈول ہے۔ دونوں ٹیمیں شام 7 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنا پہلاپریکٹس سیشن کریں گی.