لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اجلاس منعقدہوا،جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمختاراعوان،ڈپٹی سیکرٹری ورٹیکل پروگرامزسیدہ رملہ و دیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونااورپولیوکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف، ڈاکٹرمختاراعوان اور سیدہ رملہ نے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو کورونااور پولیوسے متعلق اقدامات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں کورونااور پولیوکی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکیاجارہاہے۔صوبہ بھرمیں اب تک 86فیصدآبادی کو کوروناسے بچاؤ کی مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے۔پنجاب کی94فیصدآبادی کو کوروناسے بچاؤ کی کم ازکم ایک ڈوزلگائی جاچکی ہے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے 6اضلاع میں 27جون تا3جولائی تک معصوم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔27جون سے لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی،لیہ،ڈیرہ غازی خان اور میانوالی کے اضلاع میں بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسدادپولیومہم کے دوران پنجاب کے 6اضلاع میں 45لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسدادپولیوکی آئندہ مہم کے دوران بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کا ہدف سوفیصد حاصل کیاجائے گا۔متعلقہ افسران کو انسدادپولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے کا سوفیصدہدف حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے مزیدکہاکہ کورونااورپولیوکے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکومحنت کرناہوگی۔پاکستان کوپولیوسے پاک ملک دیکھناچاہتے ہیں۔انسدادپولیو مہم کے دوران پولیوٹیموں کو مکمل تحفظ دیاجائے گا۔
Load/Hide Comments



