الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق عبدالعلیم خان امیر ترین رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے 13 کروڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر ظاہر کیے ہیں جبکہ حمزہ شہباز کی 3 زرعی زمین کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض بھی ظاہر کیا۔حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ مہرالنساء 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ ان کی دوسری اہلیہ رابعہ حمزہ 3 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ روپیسے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ عبدالعلیم خان ایک ارب 70 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔سابق صوبائی وزیر مراد راس نے38 لاکھ روپے اور میاں محمود الرشید 18 کروڑ روپے سے زائد کیاثاثیظاہر کئے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی 23 کروڑ 14 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے، انہوں نے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی غیر زرعی زمین ظاہر کی جبکہ فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی۔ پرویز الٰہی کی اہلیہ 10 کروڑ روپے اثاثے رکھتی ہیں۔ا پوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان 1 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، سبطین خان نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی۔ صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑ روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 9 کروڑ 4 لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے۔ حنا پرویز بٹ کو 2 عدد گھر تحفے میں ملے اور انہوں نے تحفے میں ملنے والے گھروں کی مالیت ظاہر نہیں کی۔ ثانیہ عاشق نے 35 لاکھ مالیت کے اثاثے ظاہر کیے۔ سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد 2 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے2 کروڑ روپے سے زائد اثاثے شو کئے۔