نواز، زرداری اور عمران کو ا سٹیبلش منٹ نے ہی ملک پر مسلط کیا تھا، سراج الحق

تیمرگرہ (آن لائن )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف، آصف علی زرداری اور عمران خان کو اسٹبلشمنٹ نے ہی ملک پر مسلط کیا تھا حکمرانوں نے اپنے اقتدار اور کرسی کے لئے ملک کا جغرا فیہ تبدیل کیا اگر زولفقار علی بٹھو شیخ مجیب الرحمان کی عوامی منڈیٹ اور اکثریت تسلیم کرتے تو ملک دو لخت نہ ہوتا حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے پاکستان ائی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے ملک امریکہ اورائی ایم ایف کے ہاتھوں یرغمال ہے موجودہ نظام کے خلاف بغاوت اور جہاد فرض ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے لوئر دیر کے علاقہ میدان لعل قلعہ میں جماعت اسلامی کے مرکز اسلامی میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے جماعت اسلامی لوئر دیر کے ضلعی امیر اعزازلملک افکاری،تحصیل میدان کے امیر حاجی فضل وہاب، سابق ایم پی اے حاجی سعید گل، سابق ممبر قومی اسمبلی صاحب زادہ محمد یعقوب خان،نے بھی خطاب کیا سراج الحق نے کہا کہ حالیہ بجٹ عوام کے ساتھ دھوکہ ہے 9205ارب کے بجٹ میں چار ہزار ارب سود جبکہ1800ارب ترقیاتی منصوبوں کے لئے ہیں 2600ارب روپے مرا عات یافتہ افراد کھاتے ہیں انھوں نے کہاکہ جب عمران خان کی حکومت میں ایف پی ٹی ایف اورڈومیسٹک وائیلنس بل اسمبلی سے پاس ہورہے تھے تو شہباز شریف نے ان کا راستہ روکنے کے بجائے اسمبلی سے واک اوٹ کیا ایسی طرح توہین رسالت کی پھا نسی کا سزا کے خاتمہ کے لئے پی ٹی ائی کے ایک وزیر نے یو این او کو خط لکھا اس لئے موجودہ حکومت اور پی ٹی ائی میں کوئی فرق نہیں ہے ملک کی معاشی اور تعلیمی سمیت دیگر پالیسیاں امریکہ اور ائی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنائے جاتے ہیں اور اس مقصد کے لئے راتوں رات معین قریشی کو وزیر اعظم بنا یا گیا تھا اور ائی ایم ایف کانمائندہ حفیظ شیخ کو لا یا گیا تھا اور اسٹیٹ بینک کو ائی ایم ایف کے حوالہ کرکے پاکستان کو یرغمال بنایا گیا انھوں نے کہا کہ کیری لوگر بل کے160ارب روپے جو ویلفیر کے نام پر دئے گئے تھے من پسند افراد میں تقسیم کئے گئے تھے اور اپنے مقا صد کے لئے میڈیا کوریج کے نام پر میڈیا کے افراد کو دئے گئے انھوں نے کہا کہ ملک کی قسمت کے فیصلے ورلڈ بینک اور ائی ایم ایف کررہے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین بھی ان کی ہدا یات پرکی جاتی ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا جبکہ روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے جس کے با عث ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے غریب کے لئے سانس لینا مشکل بنایا گیا ہے بے روز گاری میں اضافہ ہوا ہے ڈگریاں ہولڈر نوجوان ملازمت کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور ملک میں 8 کروڑ افراد غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں انھوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ڈی ایم دونوں ائی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے مفادات کے غلام ہیں 10اپریل تک عمران خان اس کا چوکیدار تھا جس کے بعد پی ڈی ایم کو چوکیداری سونپ دی گئی گزشتہ کئی سالوں سے پیپلز پا رٹی سندھ میں جبکہ پی ٹی ائی گزشتہ 9 سالوں سے خیبر پختون خوا میں حکومت کررہی ہیں لیکن عوام کے مسائل حل نہیں کئے گئے اور کرپشن میں اضافہ ہوا انھوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہونے کے باجود معاشی بحران کا شکارہے انھوں نے کہا کہ ملک میں قرآن اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے بغیر ملک کے مسا ئل حل نہیں ہوسکتے جما عت اسلامی کے پاس ملک کے مسا ئل حل کرنے اور ملک کو معا شی بحرانوں نے نکالنے کی صلا حیت موجود ہے۔