اسلام آباد (آن لائن) آدھے سے زیادہ پاکستانیوں کو یہ بھی نہیں پتہ کہ ذاتی معلومات ایپز کے ساتھ شیئر کرنے کے بعد اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے گیلپ پاکستان کے نئیے سروے میں 51فیصد پاکستانیوں نے اس بارے میں لاعلمی ظاہر کی ہے جبکہ 35 فیصد نے بتایا ہے کہ وہ اس بارے میں آگاہ ہیں۔ذاتی ڈیٹا کے استعمال سے متعلق لاعلم پاکستانیوں کی شرح عالمی اوسط سے 2 گنا زیادہ ہے، 39 ممالک میں 24 فیصد شہری موبائل ایپز کی جانب سے اپنے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں، البتہ دنیا کے دیگر ممالک کے برخلاف پاکستانیوں میں ذاتی معلومات کے غلط استعمال کی شکایت کم دکھائی دی اور دنیا کے 39 ممالک کی مجموعی اوسط یعنی 60 فیصد کے برعکس صرف 9 فیصد پاکستانیوں نے ڈیٹا کے غلط استعمال ہونے کا بتایا ہے۔پاکستانیوں کی جانب سے جو شکایات سامنے ا?ئی ہیں ان میں جعلی ای میلز کا ا?نا، کمپنیز کی جانب سے اسپام spam ای میل بھیجنا، بینک اکاو?نٹ، کریڈیٹ کارڈ اور ای میل ہیک ہونے جیسے شکایات منظرِ عام پر ا?ئی ہیں۔ڈیٹا کے غلط استعمال کی سب سے زیادہ شکایت پڑوسی ملک بھارت، برطانیہ اور امریکا کے شہریوں نے کی ہے، ٹیکنالوجی سے منسلک مسائل کے باوجود دنیا کے دیگر ممالک کی طرح 66 فیصد پاکستانیوں نے اس کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے اور ٹیکنالوجی کو زندگی کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان اور ورلڈ وائیڈ انڈیپینڈینٹ نیٹ ورک ا?ف مارکیٹ ریسرچ کے سروے سے چلا ہے جس میں دنیا کے 39 ممالک کے 33 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔پاکستان میں 1 ہزار افراد اس سروے کا حصہ بنے اور یہ سروے 15 اکتوبر سے 18 دسمبر 2021ء کے درمیان کیا گیا۔
Load/Hide Comments



