ٹاسک فورس کی آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد (آن لائن) ٹاسک فورس کی آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔فیٹف کے اقدام سے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا،اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیٹف کے اقدام سے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔ امید ہے ٹاسک فورس کی آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔فیٹف کے پاکستان کی طرف سے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کی تکمیل کے متفقہ اعتراف کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ پاکستان کی فیٹف ٹیم کی محنت کی وجہ سے دونوں ایکشن پلانز کی تمام تکنیکی ضروریات کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے دو مرتبہ فیٹف ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کے اس مثبت انداز کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فیٹف ٹاسک فورس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے ٹاسک فورس کی پاکستان ا?مد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکلجائے گا۔فیٹف کے اہداف پورے کرنے پر تمام ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔واضح رہے ک دو روز سے ذرائع ابلاغ پر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں، لفظ فیٹف ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کرتا رہا، پر کیا ا?پ جانتے ہیں کہ یہ فیٹف اور اس کی گرے لسٹ کیا ہے اور یہ پاکستان کیلئے اتنی اہمیت کی حامل کیوں ہے؟ان سوالات کے جواب جاننے سے پہلے جمعے کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونے والے فیٹف اجلاس کے آخری روز کے اعلامیے کے بارے میں بات کرتے ہیں –