اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارک باد پیش کی۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔وزیر خارجہ نے جواب میں کہا پاکستان کے لئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لاکر ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔
Load/Hide Comments



