اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کے کہ تارکین وطن کشمیری ہمارا اثاثہ ہیں، مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پالیسیاں بنا رہے ہیں، اوورسیز کی مدد سے صحت،تعلیم،روزگار کے فلاحی ادارے قائم کریں گے اور سول ہسپتالوں میں جدید مشینری اور ادویات کی کمی کو پورا کریں گے۔ آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے،کلاوڈ برسٹ،سیلاب جیسی قدرتی آفات میں چوہدری اختر اور انکی ٹیم کی قربانی تاریخی ہیں حکومتی سطح پر مکمل تعان کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے بڑے سرکاری ہسپتال میں آزاد کشمیر کے مریضوں کو ترجیح بنیاد پر جگہ مختص اورسہولیات مہیا کرنے کے لئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments



