لاہور(آن لائن) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع نے حیرت انگیز ریکارڈ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں نوجوان بیٹر خواجہ نافع نے لاہور قلندرز کیخلاف اپنی اننگ میں ایسا اعزاز حاصل کر لیا جو پی ایس ایل کی 9 سالہ تاریخ میں کبھی کوئیدوسرا بلے باز حاصل نہ کر سکا۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی 9 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی بلے باز نے اپنی اننگ میں 30 سے زائد گیندیں کھیلیں اور اس دوران صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی۔ یوں خواجہ نافع نے اپنی میچ وننگ اننگ کے دوران کم ترین ڈاٹ بالز کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ برقی قمقموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔ قلندرز کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 62 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر ثابت ہوئے، انہوں نے 43 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔لاہور قلندرز کے جہاں داد خان نے 45 رنز کی ناقابل شکست اور برق رفتار اننگز کھیلی، انہوں نے 17 گیندیں کھیلی اور 4 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ قلندرز کے سکندر رضا نے 18، وین ڈر ڈوسن نے 15، شاہین آفریدی نے 12 اور عبداللہ شفیق نے 11 رنز کی باری کھیلی جبکہ فخر زمان اور کارلوس براتھ ویٹ نے 6، 6 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین اور عقیل حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سیخواجہ نافع60، سعود شکیل 40، جیسن روئے 24 اور روسو18 رنز بناکرنمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، زمان خان، سکندر رضا اورسلمان فیاض نے ایک ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، لورکان ٹکر اور ڈیوڈ ویساکی جگہ کارلوس براتھویٹ اور سکندر رضا ٹیم میں شامل کییگئے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کھائی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرایا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج کے میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے جب کہ لاہور قلندرز پہلے میچ مں شکست کے بعد اپنے دوسرے میچ کو جیتنے کیلئے پورا زور لگائیں گے۔لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، سلمان فیاض، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث روف، زمان خان پر مشتمل تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، ریلی روسو (کپتان)، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد شامل تھے۔
Load/Hide Comments



