پی ایس ایل 9 رمضان کے دوران میچز کے اوقات کار سامنے آگئے

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کے میچوں کے اوقات کا اعلان کر دیا جو کہ ہفتہ (17 فروری) کو لاہور میں شروع ہونے والا ہے۔ افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ساتھ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ ہوگا۔پی سی بی کی جانب سے تصدیق کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔تاہم جب ایک دن میں دو میچ ہوں گے تو پہلا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ نائٹ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ مزید برآں پی سی بی نے رمضان المبارک کے دوران میچوں کے اوقات کا بھی انکشاف کیا جو 10 مارچ کے بعد شروع ہونے کی امید ہے۔کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ مذہبی مہینے میں میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا انعقاد چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا جس کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلے میچ سے قبل ہوگی۔ علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری شاندار افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔ اس دوران آتش بازی اور لیزر شو بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔ گیٹس شائقین کے لیے 3:30 بجے کھلیں گے اور تقریب کا آغاز 6:30 بجے ہوگا۔