ملتان(آن لائن)شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا شعیب کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے۔ثنا شعیب ملک ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھیں گی جس کے سیزن 9 میں شعیب ملک کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 9 کا آغاز ہونے جارہا ہے اورافتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Load/Hide Comments



