وفاقی حکومت جماعت اسلامی کے بغیر نہیں بن سکے گی،حافظ نعیم الرحمن

کراچی(آن لائن)حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پری پول دھاندلی ہورہی ہے۔موبائل فون بند کرنا انتخابی دہشتگردی ہے، رابطے کا ذریعہ ہی ختم ہوگیا۔ انتخابی عمل میں تاخیر ہے رکشہ میں سامان لایا جارہا ہے یہ کیا مذاق ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ، عوام سے اپیل کرتا ہوں ووٹ ڈالنے کے لئے نکلیں الیکشن کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔حافظ نعیم نے زور دیا کہ کراچی میں ہم 12 سے زائد نشستیں حاصل کریں گے سندھ کے شہری علاقوں میں جماعت اسلامی کامیابی حاصل کرے گی جماعت اسلامی کے بغیر نہ وفاقی حکومت اور نہ ہی سندھ حکومت بن سکتی ہے۔