میڈیکل سٹی منصوبے کی سیالکوٹ کو اشد ضرورت تھی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میڈیکل سٹی منصوبے کی سیالکوٹ کو اشد ضرورت تھی۔

سیالکوٹ میڈیکل سٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم چیمبر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس منصوبے کی شہر کو اشد ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی سیالکوٹ میں میڈیکل ایمرجنسی ہوتی ہے تو لاہور کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے میں ایک اور لین شامل ہونے جا رہی ہیں، کھاریاں موٹر وے پہلے مکمل ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ موٹروے کی پرپوزل جب دی تو مجھے بہتر رسپانس ملا، شاہدرہ سے شروع ہو کر روات تک ایک شہر دوسرے شہر سے جڑا ہوا ہے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ اب سیالکوٹ ایئر پورٹ پر جہلم گجرات، آزاد کشمیر کے لوگ بھی آتے ہیں، ان سارے منصوبوں کا سہرا تاجر برادری کے سر جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی جو اسٹینڈرڈ بنا رہے ہیں وہ بین الاقوامی سطح پر مانا جاتا ہے۔