پشاور(آن لائن)بونیر سے آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے پولنگ انتظامات پر عدم اطمینان کے حوالہ سے جاری بیان پر صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر کی طرح ضلع بونیر میں بھی پولنگ کے لئے بہتر اور مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر ضلع بونیر397 پولنگ اسٹیشن قاِئم کئے گئے ہیں جس پر 4604 پولنگ عملہ، 3029 پولیس اہلکار اور 32 کویک ریسپانس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔اب تک ضلع بونیر میں خوشگوار ماحول میں پولنگ کا عمل جاری ہے.
Load/Hide Comments



