گزشتہ حکومت چار چھ ماہ اور رہتی تو لوگ انکو جوتے مارتے، جاوید لطیف

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کہتے ہیں موجودہ حکومت ملک کو سری لنکا بنا رہی ہے کیا وجہ ہے تیس دن میں ملک کا ایسا حال ہوا گزشتہ حکومت چار چھ ماہ اور رہتی تو لوگ انکو جوتے مارتے ہم نے سیاسی قیمت ادا کر کے حکومت لی ہم نے سیاسی قیمت ادا کر کے ملک کو بچایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملک کو دلدل میں پھینک کر سیاست بچائی ہے ووٹ کو عزت دینا ہوگی آئین قانون کی عزت کرنا ہوگی سابق وزیر اعظم کہتے ہیں موجودہ حکومت ملک کو سری لنکا بنا رہی ہے کیا وجہ ہے تیس دن میں ملک کا ایسا حال ہوا گزشتہ حکومت چار چھ ماہ اور رہتی تو لوگ انکو جوتے مارتے ہم نے سیاسی قیمت ادا کر کے حکومت لی ہم نے سیاسی قیمت ادا کر کے ملک کو بچایا انہوں نے ملک کو دلدل میں پھینک کر سیاست بچائی ہے ووٹ کو عزت دینا ہوگی آئین قانون کی عزت کرنا ہوگی اگر دنیا میں مسلمانوں کی آواز نہ سنی گئی تو جہاد ہوگا بی جے پی کی ترجمان نے گستاخانہ بیان دیا بیان سنا ہے ادارہ مشرف کو ڈس آن نہیں کر رہا ہم کسی سے انتقام نہیں لیتے لیکن ایک ایسا بندہ جس نے دو مرتبہ آئین توڑا اکبر بگٹی کو شہید کیا محسن پاکستان کو ہائی جیکر بنایا ایسے شخص کو معافی کی گنجائش نہیں جنہوں نے ریاست کیلئے اپنے خاندان قربان کر دیے انکی موجودگی میں کوئی ملک کے ٹکڑوں کی بات کرے۔تو قربانیاں دینے والے دور نہیں رہ سکتے۔اپنی غلطی کے اعتراف کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا کیا دنیا نہیں جانتی نواز شریف کو سزا کیسے ہوئی میں آج پھر کہہ رہا ہوں نواز شریف وطن واپس آئینگے عمران خان کی تفریر پر پابندی نہیں لگایی تاکہ قوم جان سکے فرح بی بی سے بات بشری بی بی تک پہنچ گئی کل کوئی ایف آئی اے کا ڈائریکٹر فرح بی بی اور بشری بی بی سے ہوتا ہوا عمران خان تک پہنچے گا تو اسے انتقام کا نام دیا جائے گا اگر ادارہ پرویز مشرف کو ڈس آن نہیں تو اپنے محسنوں کی قربانی کو ڈس آن کیوں کریں اسیپکر نے جاوید لطیف کے جوتے مارنے کے الفاظ کاروائی سے حذف کرا دئیے اور کہا کہ تمام ارکان پارلیمانی الفاظ کا استعمال کریں قومی اسمبلی اجلاس آج(بدھ کو) دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔