ن لیگ کا دوٹوک فیصلہ ہے 8 فروری عام انتخابات ہوں،مریم اورنگزیب

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کا دوٹوک فیصلہ ہے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہوں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے سینیٹ کی قرارداد پرردعمل میں کہا عوام 8 فروری کو اپنی رائے کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے حق میں فیصلہ کرے گی۔”اچھے دنوں کے آغاز کو ووٹ پھر نواز کو‘،”بہترکل بنائیں مل کر“۔