اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے قوم سے اپیل کی ہے کہ قوم چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کر دے۔ ہم کثیر زرِمبادلہ خرچ کرکے چائے منگواتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم جو چائے امپورٹ کرتے ہیں وہ بھی ہم ادھار لے کر امپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی بحران سے نکلنے کے لیے تاجر ساڑھے آٹھ بجے بازار بند کریں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ جعلی ارسطو چائے کی پیالی کم کرکے معیشت ٹھیک کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، عوام پر یہ کون لوگ مسلط کردئیے گئے ہیں؟شہباز شریف کپڑے بیچ کر آٹا سستا کر رہا تھا لیکن 20 کلو آٹا 300 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔
Load/Hide Comments



