نگراں وزیر خارجہ سے امریکی سفیر کی ملاقات،سیع شدہ سفارتی مصروفیات، افغان شہریوں کی امریکہ منتقلی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آن لائن ) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونالڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں امریکی مشن کے قائم مقام ترجمان تھامس مونٹگمری کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اہم دو طرفہ امور بشمول توسیع شدہ سفارتی مصروفیات، امریکہ میں آباد ہونے کے اہل افغان شہریوں کی محفوظ اور موثر پروسیسنگ پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔