افغان عبوری افغان حکومت کا وفد آج پاکستان آئے گا

اسلا م آباد(آن لائن)افغانستان میں کالعدم گروہوں کے پاکستان مخالف سرگرمیوں پر دونوں ممالک میں اعلی سطح کے رابطے جاری ہیں سفارتی ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کے سینئر راہنماء اور گورنر قندھار ملا شریں اخوند کی قیادت میں عبوری افغان حکومت کا ایک وفد آج (منگل کو) پاکستان پہنچ رہا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کا ایک سینئر وفدنئے سال کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔آج اسلام آباد پہنچنے والے اس افغان عبوری حکومت کے وفد کی قیادت سینئر افغان طالبان راہنماء اور گورنر قندھار ملا شیرین اخوند کر رہے ہیں وفد دورہ پاکستان میں پاکستانی حکام سے دو طرفہ مذاکرات کرے گا, سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مزاکرات پرسوں منعقد ہونے والے پاک افغان جوائنٹ کوارڈنیشن کونسل کے مشترکہ اجلاس کے دوران ہوں گے مشترکہ اجلاس میں پاکستانی حکام کی جانب سے افغانستان میں موجود کالعدم گروہوں کی جانب سے بار بارافغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے مشترکہ اجلاس میں پاکستانی حکام کی جانب سے افغانستان میں موجود حافظ گل بہادر سمیت کالعدم دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی متوقع ہے واضح رہے کہ کابل میں افغان حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد افغان سرزمین سے سرحد پار پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور بیشتر واقعات کے تانے بانے افغان سرزمین سے ملتے پائے گئے ہیں.