اسلام آباد (آن لائن)سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے زندگی کے آخری ایام پاکستان میں گزارنے کی خواہش کا اظہارکر دیا،پرویز مشرف کے قریبی رفقاء کے وفاق اور مقتدر حلقوں سے پس پردہ رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔تفصیل کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف اس وقت دبئی میں ایک مہلک بیماری کے پیش نظر دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہوں نے پاکستان زندگی کے آخری ایام پاکستان میں گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،مشرف کے قریبی رفقاء نے حکومت اور مقتدر حلقوں سے رابطو ں کیا ہے اور انہیں درخواست کی کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلئے حائل تمام رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔ پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد امجد نے پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مشرف ان دنوں شدید علیل ہیں۔ان کو Amyloidosis امائلائیڈوسسں کامرض لاحق ہے،وہ دبئی کے ہسپتال میں داخل ہیں۔ وہ وینٹی لیٹر پنہیں ہیں تاہم بیماری خطرناک سطح پر ہے۔ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف فوری وطن واپسی کے خواہش مند ہیں۔ان کے اہل خانہ سابق صدر مشرف کی واپسی کے لیے فوری اقدام کے منتظر ہیں۔سابق صدر کی وطن واپسی کے لیے اپنے طور پر اہم حکومتی اور طاقتور حلقوں سے رابطوں میں کوشش کررہے ہیں کہ پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔وفاقی حکومت اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پرویز مشرف کو فوری وطن واپس لانے کے تمام اقدامات ہنگامی طور پر کریں تاکہ مشرف اپنی زندگی کے بقیہ ایام وطن عزیز میں گزارسکیں۔مجھے امید یے کہ پرویز مشرف کی اس خواہش کا وفاقی حکومت اور آرمی چیف کا احترام کریں گے اور ان کی آخری خواہش کو پورا کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پرویز مشرف کے اہل خانہ نے وطن واپسی کے لیے باضابطہ رجوع کیا تو قانونی اور دیگر امور کا جائزہ لے کر اس کا جواب دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments



