اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ارجنٹائن کی مسلح افواج کے چیف آف دی جوائنٹ سٹاف ٹینینٹ جنرل جوآن مارٹن پیلو نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سیکورٹی، فوجی تبادلوں، تربیت اور موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارجنٹائن کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف نے کہا کہ بات چیت سے دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں، تعاون کو تقویت ملی ہے اور دونوں فوجوں کے درمیان باہمی مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔ جنرل ندیم رضا نے ارجنٹائن اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کا اعادہ کیا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ٹینجنرل جوآن مارٹن پیلو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Load/Hide Comments



