انسداد پولیو کے خلاف جھوٹی خبروں کا خاتمہ ضروری ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کے خلاف جھوٹی خبروں کا خاتمہ ضروری ہے وقت کے فتنے کے خلاف کھڑا ہونے میں ہی ہماری بقاء ہے،بچوں کا قاتل کیسے قابل احترام ہوسکتا ہے۔ پولیو سے متعلق قومی علما کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے روشن مستقبل کیلئے صحت مند زندگی ان کا حق ہے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پولیو کے قطرے پلانا غیر شرعی ہے اور بد بخت ہیں، علمائے کرام ان بدبختوں کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑے ہوں،پولیو کے خاتمے کیلئے ہمیں اس حقیقت کا اداراک کرنا ہے کہ وقت کے فتنے کے خلاف کھڑا ہونے میں ہی ہماری بقاء ہے،بچوں کا قاتل کیسے قابل احترام ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے خلاف جھوٹی خبروں کا خاتمہ ضروری ہے، مسلمان معقولیت پر یقین رکھتے ہیں اور قرآن پاک یہ حکم دیتا ہے کہ کسی بات کی تحقیق ضروری ہے۔، انسداد پولیو کے لیے معاونت پر تمام اداروں کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ قرآن و حدیثہماری بہترین رہنمائی کا ذریعہ ہیں، قرآن و سنت کی روشنی میں ہم نے اجتماعی فیصلے کرنے ہیں، اجتماعی مسائل پر امت کا اجتماع خوش آئند ہے۔علماء کرام پولیو کے خاتمے سے متعلق عوام میں آگہی پیدا کریں۔