لاہور، میلبرن (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے دورہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کے لیے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) بنائے ہیں۔ قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کے لیے نئے ایس او پیز اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کا اعلان کیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ محمد حفیظ نے کھلاڑیوں سے بات چیت میں کہا کہ “کوئی بھی کھلاڑی گراؤنڈ پر سوتا ہوا یا متحرک نہیں پایا گیا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔” ذرائع کے مطابق حفیظ نے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ “اپنی نیند پوری کرو، کسی کھلاڑی کو گراؤنڈ پر سوتے ہوئے نہ دیکھا جائے اور نہ ہی اسے ٹیم سے بکھرا ہوا دیکھا جائے“۔ پروفیسر کے طور پر پہچانے جانے والے محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کو خلاف ورزی پر 500 ڈالر جرمانے کی وارننگ دی ہے۔ کھلاڑیوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”قومی ٹیم کو اب انڈر 16 ٹیم بنا دیا گیا ہے جس میں ایسی کوئی پابندیاں اور سختی بھی نہیں ہے“۔
Load/Hide Comments



