پرویز الٰہی اوچھی حرکتوں پر اتر آیا ہے، بجٹ پاس کرا کے دکھائیں گے،رانا مشہود

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر رانا مشہود نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اوچھی حرکتوں پر اتر آیا ہے بجٹ پاس کرا کے دکھائیں گے۔اعظمی بخادی کے ہمراہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہوتی اپوزیشن پنجاب میں سستے آٹے کا کہتی لیکن ذاتی بات کیلئے آئے،رانا کسی کی ہٹ دھرمی نہیں چلنے دیں گے،عطا تارڑ کو ایوان سے باہر نکالنا زیادتی ہے،کسی کو صوبائی وزیر بنایا جاتا ہے تو چھ ماہ تک وقت ہوتا ہے ماضی میں مجتبی شجاع اور رانا ثنااللہ کی مثالیں موجودہیں, عطااللہ تارڑ آئے گا بیٹھے گا اگر پھر ہوئی غیر قانونی حرکت کی تو جواب دیاجائیگا، پک اینڈ چوز نہیں ہونا چاہئیے بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں اس پر بات کریں گے،رانا۔انہوں نے کہا کہ آج مونس الہی اگر بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بیٹھے تو اس کا بائیکاٹ ہوگا یا پھر اپنے بچے بھی ساتھ لائیں گے،ہمارا پہلا مقصد بجٹ پاس کروانا ہے سپیکر کے دن گنے جا چکے ہیں عدم اعتماد سپیکر کے خلاف موجود ہیں انہیں باہر نکال دیں گے،بجٹ پاس کروانے کیلئے عدالت سمیت ہر آپشن کو استعمال کریں گے،آئین قانون کی خلاف ورزی آنے والی حکومت کے خاتمے سمیت بہت سے جرائم انہوں نے کئے ہیں، پرویز الہی جیسے بزرگ کو اٹھائیس سال کا لالی پاپ مل چکا ہے انہیں چاہئیے اسی لالی پاپ پر گزارا کریں۔ لیگی رہنما عظمی بخاری نے اپنی گفتگو میں کہاکہ پرویز الہی کو وزیر اعلی نہ بننے کا غم ہے۔انہیں عقل اور تمیز نہیں آرہی۔بجٹ نے نہ حمزہ شہباز اور ظہور الہی روڈ پر بٹنا ہے یہ پنجاب کی عوام کا بجٹ ہے۔عوامی بجٹ کو پاس ہونا چاہیے۔پرویز الہی اپنی بوٹی سیاست کیلئے اوچھی حرکتوں پر آیا ہوا ہے،پرویز الہی کا اچھا علاج ہے لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔ان کا کہنا تھاکہ ن کا علاج ضرور کریں گے۔