اسلام آباد (آن لائن)وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری ایران کے دوروزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔بلاول اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹرامیرعبدالہیان کی دعوت پرایران کادورہ کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پراپنے ایرانی ہم منصب سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے،وہ ایران کے صدراوردوسری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخارجہ آج (بدھ کو) مشہدکادورہ کریں گے،دونوں فریق اعلیٰ سطح کے وفود کے مذاکرات کے دوران تجارت اوراقتصادی تعلقات، ایران سے بجلی کی فراہمی،سرحدی ذریعہ معاش، سڑک اورریل کے رابطے اورزائرین کوسہولیات کی فراہمی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کاجائزہ لیں گے۔دونوں فریق خصوصاً افغانستان کی صورتحال اور جنوبی ایشیا میں اسلام مخالف پراپیگنڈے کی روک تھام کے ساتھ علاقائی سلامتی کی صورتحال کابھی جائزہ لیں گے۔پاکستان اورایران کے مشترکہ جغرافیائی،ثقافتی اورتاریخی عوامی رابطوں پرمبنی قریبی تعلقات ہیں –
Load/Hide Comments



