راولپنڈی (آن لائن) خصوصی عدالت نے کرپشن کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کی جانب سے اینٹی کرپشن پولیس کے مقدمے میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرلی ہے، اپنے فیصلے میں خصوصی عدالت نے اینٹی کرپشن پولیس کے اس کیس میں فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، جس کے لیے خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
Load/Hide Comments



