فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کی حتمی نامزدگیوں کا اعلان، رونالڈو شامل نہیں

زیورخ (آن لائن) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے مینز اور ویمنز پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ کی حتمی نامزد گیوں کا اعلان کر دیا۔فیفا نے گزشتہ وز سال 2023 کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز کے لیے حتمی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔فیفا کے مطابق یہ ایوارڈ 19 دسمبر 2022 سے 20 اگست 2023 تک کھیل میں سب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو دیا جائے گا۔مینز فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں ارجنٹائن کے لیونل میسی، ناروے سے تعلق رکھنے والے ایرلنگ ہالینڈ اور فرانس کے ایمباپے شامل ہیں۔ویمنز فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں ایٹانا بون ماٹی، لینڈا کائی سیڈو اور جنیفر ہرموسو شامل ہیں۔فیفا فٹبالرز آف دی ایئر ایوارڈ کی تقریب 15 جنوری کو لندن میں ہوگی۔