بھارت بدترین فسطائی ملک،کوئی مذہب محفوظ نہ کوئی اقلیت:متحدہ علماء کونسل

لاہور (آن لائن) متحدہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ ومعروف مذہبی راہنمامولاناعبدالرؤف ملک ودیگرراہنماسرپرست شیخ الحدیث مولاناعبدالمالک سابق ممبرقومی اسمبلی،مولانازاہدالراشدی،ڈاکٹرراغب حسین نعیمی،مولاناعبدالغفارروپڑی اورسردارمحمدخان لغاری نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پرپُرامن احتجاج کرنے پرمودی سرکارکامسلمانوں پربے تحاشہ ظلم وتشدداوربربریت لاٹھیچارج،شیلنگ،سینکڑوں مسلمانوں کی گرفتاریاں اورمختلف بھارتی شہروں میں ہندوں انتہاپسندوں کامسلمانوں کی املاک دوکانوں اورمکانوں کوگرانے آگ لگانے،گہراؤ،جلاؤ،پُرتشددحملے اورفائرنگ جیسے دہشتگردانہ واقعات پرسخت احتجاج کیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ دنیابھارت کوعالمی دہشتگرد قراردے اوربھارت کیخلاف عالمی قانون کے تحت سخت کارروائی کرے علماء ومذہبی راہنماؤں نے کہاکہ بھارت ایک بدترین فسطائی ملک بن چکاکہ جہاں کوئی مذہب محفوظ ہے ناہی کوئی اقلیت انسانی حقوق کے نام نہادادارے وتنظیمیں مجرمانہ خاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں جومسلمانوں سے دوہرے معیار کاکھلاثبوت ہے۔نیزانہوں نے مسلم اُمہ ومہذب دنیاسے بھی مطالبہ کیاہے کہ وہ پُرامن احتجاج پربھارتی مسلمانوں کاگہراؤ،جلاؤ،گرفتاریاں ومظالم بندکرائیں۔