لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شوکاز نوٹس کا جواب ملنے کے بعد فاسٹ بولر حارث روف کے خلاف انضباطی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی نہیں کی جائے گی البتہ سلیکٹرز اور پی سی بی انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ مستقبل میں انہیں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں لازمی شرکت کرنا ہوگی۔ سینٹرل کنٹریکٹ کے باوجود ریڈ بال کھیلنے سے منع کرنے پر ان کے معاہدے کی منسوخی کی کلاز بھی موجود تھی، پی سی بی کوشش کررہا ہے کہ حارث کو کسی ڈپارٹمنٹل ٹیم سے کھیلنے کی اجازت دلا دی جائے۔انہوں نے پی سی بی کو یقین دلایا کہ وہ ڈپارٹمنٹس کیفرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے،حارث روف کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش کیدوران 21 دن میں پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کحارث روف کو پی سی بی نے این او سی دینے سے قبل شو کاز نوٹس جاری کردیا تھا۔ پی سی بی کو شوکاز کا جواب موصول ہوگیا ہے جس میں حارث نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فٹنس اچھی نہیں تھی اس لیے انہوں نے ٹیسٹ میچ کھیلنے سے منع کردیا تھا۔پی سی بی نے انہیں مستقبل میں ریڈ بال کھیلنے کی ہدایت کررکھی ہے، وہ بگ بیش کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں لیکن آرام کی غرض سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے انہیں اس لئے اجازت دی ہے کہ وہ کرکٹ کھیلتے رہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل میچ پریکٹس میں رہیں۔ البتہ جب وہ نیشنل ڈیوٹی پر نہیں ہوں گے انہیں فرسٹ کلاس اور ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔
Load/Hide Comments



