اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کیس میں اٹارنی جنرل کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا منظورکرلی۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار پر دو رکنی بنچ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا توہین عدالت کیس میں فردجرم عائد کرنے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی،رانا شمیم اپنے وکیل لطیف آفریدی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے عدالت سے استدعا کی کہ اپیل پر تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کیلئے مزید وقت دیا جائے، عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا پر کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments



