اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے یہ بیرونی مداخلت سے حکومت آئی ہے، اس لیے پارلیمنٹ میں واپس جانے کا اس وقت سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ا?ئندہ 5 سے 6 ہفتے میں بہت سے چیزیں فولڈ ہوتی دیکھیں گے‘ عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر پارلیمنٹ میں جائیں گے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت ثابت ہوئی جو پوری قوم نے دیکھ لیا، اب یہ امپورٹڈ حکومت خوف پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، غیر ا?ئینی طریقے سے ا?ئی غیر فطری حکومت کو کیوں مانیں؟ پاکستان کے عوام اس حکومت کو نہیں مانتے تو ہم کیسے مان لیں؟ ہمارا ہی دباؤ ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر پارلیمنٹ میں جائیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان مقبولیت کی بنیاد پر حکومت کر رہے تھے، عمران خان نے پوری کوشش کی جہاں تک ممکن ہو سکے عوام کو بچایا جاسکے، پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا لیکن عمران خان نے اسے کنٹرول کیا، بے بنیاد مقدمات اور خوف پھیلا کر یہ لوگوں کی ا?واز دبانا چاہتے ہیں، ا?ئندہ 5 سے 6 ہفتے میں بہت سے چیزیں فولڈ ہوتے دیکھیں گے۔ رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت میں ہم سے 2 چیزیں اچھی نہیں ہوئیں، ایک بیرونی خسارے میں اضافہ ہوا اور دوسرا افراط زر کی شرح ٹارگٹ سے اوپر رہی جس کی وجہ عالمی منڈی تھی لیکن اس وقت روس سے تیل سستا مل رہا ہے، یہ حکومت کیوں روس سے تیل نہیں لیتی، بیرونی ا?قاؤں کی خوشنودی کی بجائے عوام کی خوشنودی کریں، روس سے سستا تیل لیں اور عوام کو سہولت فراہم کریں۔
Load/Hide Comments



