اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے بجٹ میں تعلیم کیلئے آئندہ مالی سال 2022-23میں 41کروڑ سے زائد کی کٹوتی کر دی۔رواں مالی سال میں 21ارب15کروڑ روپے سے زائذ مختص کئے گئے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 20 ارب 74کروڑ روپے سے زائد مختص کئے ہیں بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی تعلیم وتربیت کیئے گزشتہ مالی سال 2021/22 کیلئے 19ارب 50لاکھ روپے جبکہ رواں مالی سال 21ارب 15کروڑ 69لاکھ 87ہزار روپے اور آئندہ مالی سال 20ارب74کروڑ 66لاکھ سے زائذ روپے مختص کئے گئے ہیں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مجموعی طور پر41کروڑ روپے سے زائد کی کٹوتی کی گئی ہے یہ کٹوتی جنرل سروسز،جنرل اکنامکس کمرشل آفئیرز اینڈ سروسز،سبسیڈری سروسز ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن،ایجوکشن افئیر سروسز اور دیگر میں کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



