سلام آباد(آن لائن) سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہماری گزشتہ 2 سال کی کارکردگی 30 سال میں سب سے بہتر ہے، انہوں نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دھوکا دینا بند کرو۔ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سنہ 2020 کرونا وائرس کی وبا کے باوجود ملکی ترقی کی شرح منفی 0.94 فیصد تھی۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا میں ترقی کی شرح منفی 5 سے 6 فیصد تھی۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کس سے مذاق کر رہے ہیں، ہماری گزشتہ 2 سال کی کارکردگی 30 سال میں سب سے بہتر ہے، لوگوں کو دھوکا دینا بند کریں وہ سچ جانتے ہیں۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 8 ہفتے میں حکومت کی کارکردگی قابل رحم ہے-
Load/Hide Comments



