لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان اعظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چار سال تک احتساب کے نام پر انتقام لیاگیا اس کی قسط وار کہانیاں سامنے آ رہی ہیں،عمران خان نے حکومت کو چلانے اور سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کیلئے اداروں کااستعمال کیا، عمران خان مخالفین کیلئے آرٹیکل چھ کے مقدمے بنانا چاہتے تھے۔گذشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان مریم نواز کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات بنانا چاہتے تھے۔کوشش کی گئی کہ جاوید اقبال کو بھی شکنجے میں لے کر مرضی کے فیصلے لئے جائیں، انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نے اپنی گھٹیا سیاست کیلئے خواتین کااستعمال بھی کیا۔انہوں نے کہا جسٹس جاوید اقبال کی سائلہ خاتون طیبہ گل کی ویڈیو سامنے آئی تھی، خاتون کو کٹہرے میں کھڑا کرکے سوال پوچھے گئے اصل رخ نہ دکھائے گئے۔ سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طیبہ فاروق کا چینلز پر انٹرویو نہ چلا سکے، ہم نے ویڈیو کوئی فائدہ حاصل نہ کیا ریلیف عدالتوں سے لیا،جاوید اقبال سے سوال ہے کہ طیبہ فاروق والا معاملہ اور جوابات قوم کو دیں،عمران خان کے خلاف امانت کے کیسز میں اس ویڈیو کو سامنے لانا چاہئیے،عمرانی دور ختم ہوگیا اب خاتون کو انصاف ملنا چاہئیے،طیبہ فاروق نے خود ویڈیو بنائی کیونکہ وہ حراساں ہو رہی تھی ویڈیو مزید حراسگی سے بچنے کیلئے بنائی تھی،امید ہے اعلی عدلیہ شوکت صدیقی پر دھبہ کو دھونے کی کوشش کرے گی۔ انصاف خود راستہ لے گا۔
Load/Hide Comments



