لاہور(آن لائن) قومی اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں کرکٹ صرف آئندہ ورلڈکپ کے لیے کھیل رہا ہوں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور شوق سے کھیل رہا ہوں، مجھے ویسٹ انڈین کے سابق بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 2000 رنز چاہئیں۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میری فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں کرکٹ صرف ورلڈکپ کیلیے کھیل رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے میں بابر اعظم کے خلاف ہوں، ایسا بالکل نہیں ہے بابراعظم اچھے پلیئر ہیں۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہبابراعظم پر کپتانی کی وجہ سے تنقید ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments



