لاہور(ا ٓن لائن)پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج پیر کو ہوگا،اسمبلی سیکرٹیٹ کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق بجٹ اجلاس پیر کو دوپہر 2 بجے ہوگا آئندہ مالی سال کے بجٹ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کریں گے،آئندہ سال کے اے ڈی پی کے تحت بلدیاتی حکومت اور کمیونٹی ڈیلوپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے جانے کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ سالانہ بجٹ کے مجموعی اخراجات 2 ہزار 500 ارب سے 3 ہزار ارب رکھنے کی توقع ہے،مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں اے ڈی پی کے لیے 5 کھرب 60 ارب روپے مختص کیے تھے جسے بعدازاں 6 کھرب 40 ارب تک بڑھادیا گیا تھا-
Load/Hide Comments



