راولپنڈی (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مہنگائی کرنے کے باوجود آئی ایم ایف خوش نہیں کرسکی۔ تفصیل کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملکی معیشت کو تباہ کرنے آئے تھے، مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کے احتجاج کی حمایت کرتا ہوں کیوں کہ شہباز حکومت میں لوگ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے مر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں غیر ملکی ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے انبار لگے تھے لیکن موجودہ حکومت نے سب تباہ کچھ کردیا۔
Load/Hide Comments



