اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ،گھی،آٹا،انڈے،ٹماٹر،پیاز،دال چنا،سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کو مشکلات سے دوچارکردیا ہے،رواں ہفتے کے دوران 33اشیاء کی قیمتوں می اضافہ 5اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 13اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔، ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 2.67 فیصد بڑھ گئی ہے آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کو بحال کرنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ 144 ہفتوں یا 3 برسوں میں سب سے زیادہ ہے جبکہ سال بہ سال اضافہ زیر جائزہ ہفتے کے دوران 23.98 فیصد رہا ہے اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے دوران 33 ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے رواں ہفتے آلو کی قیمت میں 7.01 فیصد، ٹماٹر 6.15 فیصد، گھی فی کلو 3.62 فیصد، انڈے 3.30 فیصد، تازہ دودھ 2.51 فیصد، دال چنا 2.31 فیصد، 2.5 کلو گرام گھی اور دہی پر 2.02 فیصد، پیاز پر 1.96 فیصد، پکی دال پر 1.66 فیصد اور 5 لیٹر خوردنی تیل کی قیمتوں میں 1.45 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نان فوڈ آئٹمز میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.18 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 16.61 فیصد اضافہ ہوادوسری جانب ہفتے کے دوران 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن میں چکن کی قیمت میں میں 10.53 فیصد کمی، لہسن 0.43 فیصد، گندم کا آٹا 0.22 فیصد، ایل پی جی 0.12 فیصد اور کیلے کی قیمت میں 0.07 فیصد کمی شامل ہیں۔جن 51 اشیا کی قیمتوں کا سروے کیا گیا ان میں سے 33 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 13 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
Load/Hide Comments



