بلوچستان کے حقوق کے کیے پہلے بھی عملی اقدامات کیے،آئندہ بھی جاری رہیں گے، آصف علی زرداری

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے کیے پہلے بھی عملی اقدامات کیے اور آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی بات چیت کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر زرداری نے کہا بلوچستان کے حقوق کے کیے پہلے بھی عملی اقدامات کیے اور آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد بلوچستان کو دورہ کریں گے۔ سینٹ اور بلوچستان اسمبلی کے حوالے سے بھی دونوں رہنماؤں میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ آئندہ بھی تمام قومی اور صوبائی سیاسی معاملات پر فیصلے مشاورت سے کریں گے۔