اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت کو مفلوج کر گئی ہے۔ معاشی بحران پیدا کرنے پر ان کو کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا نئی حکومت کو مشکل میں ڈالنے کے لئے انہوں نے جانے سے پہلے پیٹرول اور بجلی پر غیر فنڈ شدہ سبسڈی دی۔ ان کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج ملک اور عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اتحادی حکومت کو ورثے میں قرضے، مہنگائی، بیروزگاری، خوراک اور توانائی کے بحران اور دیگر خسارے ملے ہیں۔ ان ہی کہ وجہ سے ملک کو گندم اور چینی درآمد کرنی پڑ رہی ہے۔ ان کی وجہ سے ہی ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا معاشی بحران کے باوجود اتحادی حکومت نے ایک مناسب بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان سماجی ویب سائیٹ پر بجٹ مسترد کرکے سمجھتے ہیں انہوں نے عوام کا حق ادا کر دیا۔ انہوں نے کہا یہ سمجھتے ہیں عوام کی نمائندگی صرف وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر ہی ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments



