پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس آج طلب

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس جو کل مورخہ 13 جون بروز پیر کو منعقد ہونے جا رہا ہے میں حکمت علی کو حتمی شکل دینے کے لئے پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی گروپ نے اپنا اجلاس آج بروز اتوار طلب کرلیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے بجٹ اجلاس پرر مشاورت کی جائے گی اور اجلاس میں کردار ادا کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔