رواں سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 6 ہزار ارب روپے ہوں گی

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ رواں سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 6 ہزار ارب روپے ہوں گی۔ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں صوبوں کا حصہ 3501 ارب روپے رہا۔ وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا اگلے سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 7 ہزار 4 ارب روپے ہوں گی۔اگلے سال ٹیکس وصولیوں میں صوبوں کا حصہ 4100 ارب روپے ہوگا۔وفاقی حکومت کی نیٹ آمدن 4904 ارب روپے ہوگی۔نان ٹیکس ریونیو 2 ہزار ارب روپے ہوگا۔