حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،نگران وزیرِ اعظم

بیجنگ (آن لائن)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جب کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں بھی زراعت کے شعبے کو شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے چائنا آئل اینڈ فوڈ سٹفس کی صدر لوآن رائیچینگ کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں وزیرِ اعظم نے شرکاکو پاکستان کے رزعی شعبے کے حوالے سے آگاہکیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جب کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں بھی زراعت کے شعبے کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے کوشاں ہے بلکہ زرعی پیداوار کی پراسیسنگ اور برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ چائنا آئل اینڈ فوڈ سٹفس (کوفکو) کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیرمقدم کیا۔قبل ازیں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین امر انٹرنیشنل وانگ وینین نے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امر انٹرنیشنل نے پاکستان میں تانبے اور سٹیل کی صنعت میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے امر انٹرنیشنل کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیااور انہیں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بارے آگاہ کیا جس کے تحت کان کنی و معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔