کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن صدر و سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ روشنیوں کے شہر کراچی کو دہشتگردی میں دھکیلنے والی واحد جماعت ایم کیو ایم ہے۔ ایم کیو ایم ایک مرتبہ پھر دہشتگردی اور دھاندلی کے ذریعے کراچی میں الیکشن جیتنے کے خواب دیکھ رہی ہے لیکن اب کراچی میں ایم کیو ایم کی کوئی ڈرامے بازی نہیں چلے گی۔ پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان، کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا ہے۔ بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری کو ایم کیو ایم نے اپنی“شناخت”مانا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ آج یہی ایم کیو ایم پاکستان شدید اندرونی انتشار کا شکار ہے اور ایم کیو ایم کو پی ایس پی مافیا نے ہائی جیک کرلیا ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک مرتبہ پھر دہشتگردی اور دھاندلی کے ذریعے کراچی میں الیکشن جیتنے کے خواب دیکھ رہی ہے۔ ایم کیو ایم، چھوڑنے والے کارکنوں کو دھمکیاں دے کر واپس آنے کا دباؤ ڈال رہی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اب کراچی میں ایم کیو ایم کی کوئی ڈرامے بازی نہیں چلے گی.
Load/Hide Comments



