مانانوالہ(آن لائن) پنجاب بھر کے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں صوبہ بھر کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں موسم سرما کی سکول تعطیلات نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی نوٹیفکیشن لاہور عدالت عالیہ میں جمع کروا دیا گیا ہے 23 دسمبر سے 6 جنوری والے اضلاع میں سرگودھا۔قصور۔سیالکوٹ۔نارووال۔فیصل آباد۔ساہیوال۔گجرات۔پاکپتن۔گوجرانوالہ۔شیخوپورہ۔ اوکاڑہ۔ وہاڑی۔خانیوال۔لاہور۔خوشاب۔حافظ آباد۔ملتان۔ٹوبہ ٹیک سنگھ۔بہاولپور۔بہاولنگر۔منڈی بہاؤالدین۔لودھراں۔ننکانہ صاحب۔اور جھنگ شامل ہیں دوسرے مرحلے میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور۔لیہ۔جہلم۔میانوالی۔اٹک۔مظفر گڑھ۔چکوال۔بھکر۔راولپنڈی۔رحیم یار خان۔ڈی جی خان اور ضلع چنیوٹ شامل ہیں.
Load/Hide Comments



